کچھ بھی ہوجائےمرےیارنہ نکلو باہر
دن. سنیچر ہو یا اتوار نہ نکلو باہر
گرچہ ہے عید کا تہوار نہ نکلو با ہر
لاک ڈاؤن میں ہے بازار نہ نکلو باہر
تاک میں رہتے ہیں اغیار نہ نکلو باہر
گھر میں رہ کرکرو افطار نہ نکلو باہر
چاہےکیسےبھی ہو اسٹار نہ نکلو باہر
ورنہ ہو جاؤ گے بیمار نہ نکلو باہر
ہے گزارش مری سو بار نہ نکلو باہر
آن لائن پڑھو اخبار نہ نکلو باہر
آج مشکل میں ہے سنسار نہ نکلو باہر
کہہ رہی ہے مری سرکار نہ نکلو باہر
ناتواں مفلس و نا چار نہ نکلو باہر
ہم سےکہتے ہیں یہ زردارنہ نکلو باہر
پڑھ لومیرےسبھی اشعارنہ نکلو باہر
دیش کے سچے وفادار نہ نکلو باہر
راستے سارے ہیں پرخار نہ نکلو باہر
اے ! امامی رہو ہشیار نہ نکلو باہر
عبداللہ امامی ویشالی بہار 9708917716
No comments:
Post a Comment