افسانچہ ریس
سکندر علی شکن
30 جولائی 2020 بروز جمعہ
وہ دونوں جوانی کے نشہ میں چور بائک پر سوار ایک تیز رفطار ٹرک کو پچھاڑنے کی کوشش کر رہے تھے. بائک کی رفطار 90 کے قریب تھی ۔ پیچھے بیٹھا دوست بائک اور تیز چلانے پر اکسا رہا تھا ۔تبھی بائک ایک دم ٹرک کے پہلو میں آگئی ٹرک ڈرائیور نے بائک کو ٹرک کے پہلو میں دیکھا تو وہ سمجھ گیا کہ یہ دونوں ٹرک کو پچھاڑنا چاہتے ہیں بس کیا تھا؟
اس نے بھی اسپیڈ بڑھائی ۔ ٹرک ہوا سے باتیں کرنے لگا. دیکھتے ہی دیکھتے ٹرک نے بائک سوار کو پیچھے کردیا ۔ بائک سوار بھی طیش میں آکر ایکسیلیٹر کو بڑھا کر ٹرک کا تعاقب کرنے لگے. بائک ہوا سے باتیں کرنے لگی تھی. تھوڑی دیر تعاقب کے بعد بائک ٹرک سے آگے نکل گئی. بائک سوار دونوں دوست ٹرک کو اپنے پیچھے دیکھ کر فخر سے بانک پر خر مستیاں کرنے لگے. تبھی ہوا کا ایک تیز جھونکا آیا، اور بائک بے قابو ہو کر ٹرک کی زد میں آگئی ۔اور ٹرک دونوں کو بائک سمیت روندتا ہوا نکل گیا ۔
No comments:
Post a Comment