نعت شریف
شاہ دیں کی یہ مہربانی ہے
شُغل میرا بھی نعت خوانی ہے
فرش والوں سےکیا بیاں ہوگی
اُن کی عظمت تو آسمانی ہے
وہ ہےصادق امیں بھی ہے وہ
وصف ان کا یہ خاندانی ہے
شہر طیبہ کوہم تو کہتے ہیں
نُو رو رحمت کی راجدھانی ہے
خُلق اُن کا عظیم ہے بیشک
قول الطاف کی نشا نی ہے
جو بھی ارشاد مصطفائی ہے
حق کی پروانہ ترجمانی ہے
سبطین پروانہ کٹیہاری
No comments:
Post a Comment